ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں فینز کی عدم دلچسپی کے باعث دونوں سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب بھی فروخت کیلئے دستیاب ہیں حالانکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز 27جون کو کھیلے جا چکے ہیں ۔افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کیلئے چار کیٹیگریز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں،55ڈالرز والے اسٹینڈرڈ، 210ڈالرز والے پریمیئم، 200ڈالر کے پارٹی اسٹینڈ اور 800ڈالر کے کلب اسٹینڈ کے ٹکٹ فروخت کیلئے موجود ہیں۔اسی طرح گیانا میں بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کیلئے بھی تین اسٹینڈز کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ بھارت کے میچ کیلئے 105، 200اور 210ڈالرز والی ٹکٹیں فروخت کیلئے موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے فائنل کے لیے بھی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی