ٹی 20 ورلڈکپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا، سب سے زیادہ فتوحات، وکٹوں اور چھکوں کے ریکارڈز الٹ پلٹ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ میں کئی ریکارڈز قائم ہوئے،فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کا ٹکرا ہوا، جس میں سے ایک کے زیادہ میچز جیتنا یقینی تھا ، بھارت کی فتح سے دونوں ٹیموں کی ایونٹ میں 8، 8 فتوحات ریکارڈ ہوئیں۔بلو شرٹس کا کینیڈا کے ساتھ پہلے رانڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارت نے 7 وکٹ پر 176 رنز بنائے ، یہ کسی بھی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل 2021 میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 وکٹ پر 173 رنز اسکور کیے تھے۔ روہت شرما ٹی 20 عالمی ٹرافی جیتنے والے معمر ترین کپتان بنے، انھوں نے یہ ٹائٹل 37 برس اور 60 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور فضل حق فاروقی نے 17، 17 وکٹیں لیں، یہ وانندو ہسارنگا کے ریکارڈ سے ایک شکار زیادہ ہے، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے پاپوانیوگنی کے خلاف اپنے تمام 4 اوورز میڈن کرکے ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا ریکارڈ بنایا۔ نکولس پوران نے سب سے زیادہ 17 چھکے جڑ کر کرس گیل کا ایک ایونٹ میں 16چھکوں کا ریکارڈ توڑا، پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی پلیئر سنچری نہ بناسکا، نکولس پوران نے سب سے بڑی 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ امریکا کے ایرون جونز نے 94 رنز ناٹ آٹ بنائے، روہت شرما 92 کی اننگز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی