i کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے میں یوگینڈا کو شکست دے دیتازترین

June 04, 2024

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے میں یوگینڈا کو شکست دے دی، افغانستان نے رحمن اللہ گرباز کے 76 رنز اور ابراہیم زدران کے 70 رنز کی مدد سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جبکہ یوگینڈا کی پوری ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔امریکی ریاست پروویڈنس کے دارالحکومت رہوڈ آئی لینڈ میں کھیلے جا رہے گروپ سی کے پہلے میچ میں یوگینڈا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔افغانستان کے اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، اور پاور پلے کے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بناکا خطرناک ارادے ظاہر کردیے۔دونوں اوپنرز نے تیزرفتاری سے کھیل جاری رکھا اور 14.3 اوورز میں 154 رنز کی شاندار ساجھے داری قائم کی، اس موقع پر ابراہیم زدران 70 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، انہوں 46 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکا اور 9 چوکے مارے۔اس کے اگلے ہی اوور میں 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنانے والے رحمن اللہ گرباز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔نجیب اللہ زردران 2 رنز، عظمت اللہ عمرزئی 5 رنز، گلبدین نائب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آل رانڈر محمد نبی 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے، اس طرح افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یوگینڈا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، فضل حق فاروقی نے پہلے ہی اوور میں رونک پٹیل کو بولڈ کر دیا۔یوگینڈا کی پوری ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے صرف دو کھلاڑی ریاضت علی شاہ 11 رنز، رابنسن اوبویا 14 رنزکے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔افغانستان کے فاسٹ بالر فضل حق فاروقی نے 9 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، انہیں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی