i کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 400ڈالرز،پاکستانی تقریباً1لاکھ روپے ہےتازترین

May 09, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میںروایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے ٹکٹس تین اقسام میں فروخت کئے گئے ہیں سب سے مہنگا ٹکٹ 400 ڈالرز کا ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی ریاست نیور یارک کے ناسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالرز یعنی 2 ہزار روپے لیے جا رہے تھے۔تاہم سب سے مہنگا ٹکٹ 400 ڈالرز کا ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے مابین ٹکٹس کی تین اقسام ہیں۔اسٹینڈرڈ، اسٹینڈرڈ پلس اور پریمئیم ٹکٹس، اسٹینڈرڈ کی قیمت 175 امریکی ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 48 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔جبکہ اسٹینڈرڈ پلس کی قیمت 300 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 83 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔ پریمئیم کی قیمت 400 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سے امریکہ خاص طور پر میچ دیکھنے جانے والے مقامی ہوٹلز میں بھی رہائش اختیار کریں گے، تاہم ان دنوں ہوٹلز کے کرایہ جات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔معروف ٹریول ویب سائٹ کے مطابق مقامی ہوٹلز ایک رات کا کرایہ 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ تاہم ماہرین کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرایے پاک بھارت میچ سے چند قبل تک مزید بڑھ جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی