امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں تقریبا پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہو رہی ہے۔ للت مودی نے سوال اٹھایا کہ امریکا میں ورلڈ کپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا ہے یا پیسے بنانا؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی