انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری آٹھواں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12رائونڈ آج (ہفتہ سے)شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں سے 4 ٹیموں نے سپر 12 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر نا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جا رہا ہے ،میگا ایونٹ کا سپر 12 رائونڈ آج ہفتہ سے شروع ہورہا ہے جس میں آج ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ پہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سدنی کرکٹ سٹیڈیم ، سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ کے سپر12 مرحلے کی 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم گروپ ٹو میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو میلبورن میں روایتی بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، سڈنی کرکٹ سٹیڈیم9 نومبر کو پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ 2ٹاپ ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ13 نومبر کو میلبورن کرکٹ میں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی