i کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا،رکی پونٹنگ کی پیشگوئیتازترین

November 05, 2022

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے،آئی سی سی کے لئے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے دو فائنلسٹ کے نام بتائے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جا رہا ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا گروپ میں بہتر پوزیشن کر لے اور فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے ،رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے جنوبی افریقا کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے ،انہوں نے پیشگوئی کی میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹو20 ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ،آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی