آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں داخل ہونیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔نیویارک کے نسا کائو نٹی سٹیڈیم ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی، بنگلادیش کی طرف سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، انکے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسین 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے، کپتان ایڈن مرکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مارکو جینسن 5 اور کیشو ماہراج 4 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی