ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے،آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ آئرلینڈ نے دو بار کی عالمی چیمپئن کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دی ویسٹ انڈین بولر اپنے بلے بازوں کی جانب سے دیے گئے ہدف 147 رنز کا تحفظ نہ کرسکے اور مخالف ٹیم نے 147 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں 15 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا،آئرلینڈ کے افتتاحی بلے باز پال اسٹرلنگ 66 اور وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر 45 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آئرش ٹیم کے واحد آوٹ ہونے والے بلے باز کپتان اینڈی بالبرینی تھے جنہوں نے 37 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا،ویسٹ انڈیز کے بولروں میں واحد کامیابی اکیل حسین کو ملی انہوں نے 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جب کہ دیگر بولرز صرف مخالف بلے بازوں کو رنز دیتے رہے،اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے،ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، جانسن چارلس 24، اوڈن اسمتھ ناٹ آوٹ 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹر رہے،آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی