i کھیل

حرامانی گلوکاری میں آٹو ٹیون استعمال کرتی ہیں' شیراز اپل کا دعویٰتازترین

July 03, 2024

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اپل نے اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔شیراز اپل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کی مقبول اداکارہ حرا مانی اپنی گلوکاری میں آٹو ٹیون استعمال کرتی ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن جس طرح کا گانا وہ گاتی ہیں ایسا کوئی بھی شخص بآسانی گا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حرامانی گلوکاری کرتی ہیں اس طرح میں کسی بھی شخص کو آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اسٹوڈیو میں گانے پر مجبور کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اتنے اچھے اداکار ہیں تو آپ کو گانا گانے کی کیا ضرورت ہے؟یاد رہے کہ حرا مانی کی موسیقی کو جہاں کچھ لوگ سراہتے نظر آتے ہیں وہیں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو انہیں بے سرے گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی