i کھیل

حارث روف کے زخمی کندھے کا علاج فرنچائز کرانے لگیتازترین

March 05, 2024

پاکستان کے تیز گیند باز حارث روف پاکستان سپر لیگ سیزن نو میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ حارث رف کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی پی ایس ایل شروع ہونے سے صرف دو روز قبل ختم کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 15 فروری کو رف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 30 جون تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔دس دن کے بعد وہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل 9 سے بھی باہر ہو گئے۔ حارث روف نے اپنی انجری سے قبل چار میچوں میں حصہ لیا تھا اور امید ہے کہ انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انجری کے بعد حارث روف لاہور قلندرز کی فرنچائز سے زیر علاج ہیں کیونکہ علاج کے تمام اخراجات قلندرز برداشت کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی