i کھیل

گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے ایم اے تبسم کی لکھی اردوغزل ریکارڈکروادی، جلدریلیزہوگیتازترین

August 30, 2024

شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی اردو غز ل'' سوچتا ہوں میں اس دل کا کیا کروں ''کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مکمل کرلی گئی،اس غزل کی ریکارڈنگ لاہور کے مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں مکمل کی گئی ہے،شاعر ایم اے تبسم کی لکھی اردوغزل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے،اس ویڈیو میں بہت سے معروف و نئے ماڈلزنے پرفارم کیا ہے۔اس ویڈیو کی ریکارڈنگ سرگودھا،شیخوپورہ اور سینٹرل پارک لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے،جلد ہی اس ویڈیو کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ریلیزکریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی