شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی اردو غزل''سوچتا ہوں میں اس دل کا کیا کروں '' کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مکمل کرلی گئی،اس غزل کی ریکارڈنگ لاہور کے مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں مکمل کی گئی ہے،شاعر ایم اے تبسم کی لکھی اردوغزل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے،اس ویڈیو میں بہت سے معروف و نئے ماڈلزنے پرفارم کیا ہے۔اس ویڈیو کی ریکارڈنگ سرگودھا،شیخوپورہ اور سینٹرل پارک لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے،جلد ہی اس ویڈیو کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ریلیزکریگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی