پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کو کینیڈا گلوبل ٹی20 میں شرکت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت کا انتظار ہے۔پی سی بی نے تا حال کرکٹرز کو (این او سی) جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے پلئیرز کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں، گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں کھیلی جائے گی تاہم ایونٹ کو آئی سی سی کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلوبل ٹی20 لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان کے علاوہ آصف علی، محمد عامر، افتخار احمد اور محمد نواز بھی لیگ حصہ ہیں۔ اسی طرح امریکی میجر لیگ کرکٹ ایونٹ جمعے سے ٹیکساس اور نارتھ کیرولینا میں شروع ہورہا ہے، 6 ٹیموں کی یہ لیگ 28 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس دوران مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے، 4 ٹیموں کا تعلق آئی پی ایل سے ہے،ان میں ایم آئی نیویارک، ٹیکساس سپرکنگز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹیلز کی سیاٹل آرکس شامل ہیں جبکہ دیگر 2 ٹیمیں سان فرانسسکو یونی کارنز اور واشنگٹن فریڈم ہیں۔ابرار احمد اور حارث رئو ف یونی کارنز کا حصہ ہیں جبکہ زمان خان اور عماد وسیم آرکس میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی