اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی اور روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریاناسبالینکا اور قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے سخت مقابلے کے بعد بیلا روس کی ا ریاناسبالینکا کو 7-6(7-5)،4-6اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،17سالہ نوجوان روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا 1997میں یو ایس اوپن میں مارٹینا ہنگس کے بعد سب سے کم عمر گرینڈ سلام سیمی فائنلسٹ ہیں۔میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو 2-6، 6-4 اور 4-6سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سیمی فائنل رائونڈ میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی