i کھیل

فرانسس ٹیافو اور الیگزینڈر ببلک سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخلتازترین

June 13, 2024

امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن فرانسس ٹیافو اور قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،امریکا کے فرانسس ٹیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین میں 0-2سیٹس میں شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے فرانسس ٹیافو نے حریف میزبان جرمن کھلاڑی یانک ہنف مین کو 5-7اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سربین کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو 1-6اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی