i کھیل

فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ، پیرس میں چار ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گےتازترین

November 11, 2024

پیرس پولیس نے کہا ہے کہ فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے چار ہزار پولیس اہلکار اور 1600 سٹیڈیم کا عملہ تعینات کیا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور اسرائیل جمعرات کو یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا ایک میچ میں کھیل رہے ہیں جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون شرکت کریں گے۔ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ ننیز نے فرانسیسی نیوز براڈکاسٹر بی ایف ایم ٹی وی پر کہا کہ فرانس کے دارالحکومت کے شمال میں سٹاڈ ڈی فرانس سٹیڈیم کے ارد گرد 2500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 1500 دیگر اہلکار پیرس میں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی منتظمین میچ کی تیاری کے لیے اسرائیلی حکام اور سکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے شب ایمسٹرڈیم کے سٹیڈیم کے باہر یوروپا لیگ فٹ بال میچ سے پہلے اور بعد میں میکبی تل ابیب کلب کے حامیوں کی بظاہر فلسطین حامی مظاہرین سے جھڑپ ہوئی تھی۔جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 62 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے جمعے کو تصدیق کی تھی کہ فرانس اور اسرائیل کا میچ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی