اداکار فواد خان شیف بن کر بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا 8 سال کے طویل عرصے بعد فواد خان بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ بالی وڈ فلم میں بطور شیف کے کردار میں واپسی کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی کے مقامات پر شیڈول کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پری پروڈکشن کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کی بہت جلد شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ اس فلم میں تاحال اداکارہ وانی کپور کے کردار کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم فواد خان ایک شیف کے کردار میں نظر آئیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی