معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے عوام اور اختلافِ رائے رکھنے والے ساتھی فنکاروں کی جانب سے جاری بائیکاٹ مہم کے خلاف آواز بلند کردی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی متنازع ویب سیریز برزخ میں شریک پاکستانی فنکاروں اور تخلیق کاروں کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا جو اس سیریز سے وابستہ ہیں بلکہ ان کے بائیکاٹ کی بھی بات کی جارہی ہے جو اس کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اس ٹرینڈ پر ژالے سرحدی نے بھی طنزیہ و مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کا اس بائیکاٹ مہم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور وہ اپنی دنیا میں مصروف ہیں۔تاہم یہ پیغام صارفین نے غلط انداز میں لیا اور برزخ کی حمایت کرنے پر ان کے خلاف بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس پر ژالے سرحدی نے عوام اور آرٹس برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہم فنکاروں کو بائیکاٹ کی دھمکی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں پر باآسانی الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ایجنڈا کے تحت کام کرتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوتا، یہ فنکاروں کا کام نہیں ہے، فنکار کو جو چیز دی جاتی ہے، وہ صرف پرفارم کرتا ہے۔ فنکار ہرچیز کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ ایک ہی بار سب کا بائیکاٹ کرکے انڈسٹری کو بند کردیں، کونکہ ہمیں کسی آرٹسٹ کی قدر نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی