پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور میزبان متھیرا نے ملالہ کو فلسطینی طلبہ کیلئے آکسفورڈ اسکالرشپ کے اعلان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متھیرا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ملالہ یوسفزئی کے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان پروگرام کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی خبر شیئر کی۔متھیرا نے خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ،مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ملالہ کس دنیا میں رہ رہی ہیں؟ متھیرا کا کہنا تھا کہ،فلسطین میں لوگوں کے پاس کھانا تک نہیں ہے ان کے خاندان بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں اور اسکے باوجود ملالہ کا یہ آئیڈیا واہ۔واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے حالیہ بیان میں فلسطینی طلبہ کے لیے آکسفورڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی