آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطین کے حق میں نعرے والے جوتے پہننے کی اجازت نہ مل سکی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملنے پر عثمان خواجہ آج کے ٹیسٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے،آسٹریلوی بیٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح اور صارفین عثمان خواجہ کو اپنی آواز بلند کرنے پر داد دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی