بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے اپنے حالیہ بیان میں اداکار شاہ رخ خان کی فلم جب تک ہے جان کے میکرز کو ٹرول کردیا۔ جاوید اختر نے بھارتی سنیما میں جدید ہندوستانی خواتین کی تصویر کشی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کے ایک سین میں ماڈرن انڈین ویمن کی امیج کو خراب کیا گیا ہے۔جاوید اختر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں حال ہی میں فلم جب تک ہے جان دیکھ رہا تھا مجھے فلم کے ایک سین میں ہیروئن اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والا مکالمہ پسند نہیں آیا۔فلم کا سین دیکھتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کے ڈائیلاگ رائٹر نے کیا سوچ کر یہ ڈائیلاگ لکھے ہیں۔سین کے بارے میں بتاتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ہوتا کچھ یوں ہے کہ فلم کے ایک سین میں ماڈرن خواتین کی ترجمانی کرتی ہیروئن اداکارہ شاہ رخ خان سے کہتی ہیں کہ 'اس دنیا میں جتنی بھی قومیں ہیں میں ہر قوم کے آدمی کے ساتھ سونے کے بعد شادی کرونگی۔جاوید اختر کا کہنا تھا کہ یہ ڈائیلاگ سن کر میں حیران رہ گیا اور کچھ لمحے گزرنے کے بعد نے سوچا کہ 'ارے بھئی تو اتنی محنت کیوں کرے گی؟انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ ڈائیلاگ ثابت کیا کررہا تھا؟ اس کامطلب کیا ہے؟ اور یہ کہاں سے آ رہا ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی