i کھیل

فخر زمان پی ایس ایل کی تاریخ میں پاور پلے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئےتازترین

April 28, 2025

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پی ایس ایل کی تاریخ میں پاور پلے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے ۔35 سالہ فخر زمان اب تک پی ایس ایل میں پاور پلے اوورز میں 37 چھکے لگا کر پہلے نمبر پر ہیں۔ کولن منرو اور محمد رضوان 32، 32 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے، لیوک رونکی 28 چھکے لگا کر تیسرے جب کہ کامران اکمل 27 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی