قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں فخر زمان ،عماد وسیم ا ور محمد عام کا کیربیئن پریمیر لیگ ( سی پی ایل) میں معاہدہ طے پاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان ، آلرانڈر عماد وسیم اور فاسٹ بالر محمد عامر کا سی پی ایل میں معاہدہ ہوگیا ہے۔سی پی ایل کی ٹیم انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو آئندہ ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل ہی سائن کیا گیا ہے ۔ فالکنز نے اپنے ڈیبیو سیزن کے لیے آسٹریلیا کے آف اسپنر کرس گرین اور افغانستان کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو بھی سائن کیا ہے۔مجموعی طور پر فیلکنز نے اب تک 12 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنے اسکواڈ کو راونڈ آوٹ کرنے کے لیے جولائی میں ہونے والے ڈرافٹ میں مزید پانچ کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی