ایران کے دارالخلافہ تہران میں کھیلے گئے 33ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید نے 87پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو 9-1اور 14-3سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا، سیمی فائنل میں حمزہ سعید نے ایران کے عامر محمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی،دوسری جانب 54کیٹیگری فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان کو ایرانی کھلاڑی نے شکست دی اور یوں شاہ زیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا،فجراوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایران نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید فجر اوپن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستانی ٹیم تہران میں ہی 16تا 19فروری تک ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ اور 21تا 22فروری ایشین کلب تایکوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی