معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکار فیصل رحمن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا سب سے مشکل کام لگا۔ ایک انٹرویو کے دوران جب حنا الطاف سے سوال کیا گیا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں اگر فواد خان ان کے ساتھ کام کررہے ہوتے اور انہیں رومانوی سین شوٹ کرانا ہوتا تو کیا وہ ان سے متاثر ہوجاتیں؟ اس پر حنا الطاف کا کہنا تھا کہ میں نے عماد عرفانی کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کیا وہ صحیح رہا لیکن میں نے فیصل رحمن کے ساتھ بھی رومانوی سین شوٹ کیا ہے لیکن وہ خاصہ مشکل رہا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصل رحمن کچھ زیادہ رومانوی ہوجاتے ہیں، مطلب اگر انہیں انگلی پکڑنی ہوگی تو وہ ہاتھ پکڑ لیں گے، مجھے اپنا الارم لگانا پڑتا ہے کہ بس کچھ ہو نہ جائے۔ حنا الطاف کے مطابق میں نے می ٹو مہم کے نام سے فیصل رحمن کو ڈرانا شروع کردیا تھا جس کے بعد وہ کہتے تھے میں آپ کو ہاتھ نہیں لگارہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی