i کھیل

فیفا ورلڈ کپ ، قطری حکومت نے شائقین فٹبال کے لیے قوانین وضع کر دیےتازترین

November 18, 2022

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہے، میزبان قطر نے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں،تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ فیفا ورلڈ کپ اتوار 20نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ میزبان ملک نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں رائج اسلامی قوانین کے تحت دنیا بھر سے یہ عالمی کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں بھی بھگتنا پڑیں گی،حکومت قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اور اسلامی قوانین کے مطابق شائقین کو مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی،اس قانون کے تحت کسی بھی فٹبال شائق کو اپنے کندھوں کو کھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر لباس پہننے پر جرمانہ یا پھر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے،میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے اسٹیڈیم میں شراب لانے اور پینے پر بھی پابندی ہوگی صرف چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت دی جائے گی،ورلڈ کپ کے لیے وضع قوانین کے تحت ٹورنامنٹ کے دوران کچرا پھینکنے پر بھی شائقین پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی