قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آٹ مرحلے کے مزید چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا جس میں ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ناک آٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے اور بی کے بعد گروپ سی اور ڈی کی بھی پری کوارٹر فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا نیٹ اسٹار فٹبالر میسی کی ارجنٹینا نے آخری رانڈ میچ میں پولینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دوصفر سے شکست دی۔ میکسیکو نے سعودی عرب کے خلاف دو ایک سے میچ جیتا، لیکن دونوں ہی ٹیمیں سپر سکسٹین کیلئے کوالیفائی نہ کرسکیں۔ پولینڈ کی ٹیم میچ ہارنے کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔ ادھر گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس کواپ سیٹ شکست تیونس کی ٹیم نیایک صفر سے میدان مار لیا مگر اگلے مرحلے میں جگہ نہ بناسکی۔ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی آسٹریلیا کا شاندار کم بیک مسلسل دوفتوحات سمیٹ کر راونڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی، کینگروز نے ڈو آر ڈائی میچ میں ڈنمارک کو ایک صفر سے پچھاڑ دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی