i کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2034، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی گنجائش بڑھائی جائے گیتازترین

December 12, 2024

فیفا ورلڈ کپ 2034 فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔سعودی عرب کے پانچ شہریوں ریاض، جدہ، الخبر، نیوم اور ابہا میں ایونٹ کے میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔مملکت کے وہ پانچ شہر جو ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں ان کے ایئرپورٹس پر 240 ملین مسافروں کی گنجائش ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر اس وقت 23 ملین مسافروں کی گنجائش ہے جس میں اضافے کے بعد یہ تعداد 100 ملین تک پہنچ جائے گی جبکہ جدہ ایئرپورٹ کی گنجائش 43 ملین ہے جو 90 ملین تک بڑھا دی جائے گی۔دمام میں 11 ملین مسافر آسکتے ہیں جس میں اضافے کے بعد اس ایئرپورٹ کی گنجائش 20 ملین تک ہوگی۔ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حالیہ گنجائش 3.9 ملین ہے جو بڑھ کر 10 ملین تک ہو جائے گی جبکہ نیوم ایئرپورٹ کی گنجائش 20 ملین مسافروں کی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی