معروف اداکار فہد مصطفی کئی سالوں بعد ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم سے ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کررہے ہیں جو جلد ہی ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے میں ان کے مدِ مقابل ہانیہ عامر ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں کی دیگر کاسٹ میں بشری انصاری، جاوید شیخ، عماد عرفانی، مایا خان، عینی زیدی اور توثیق حیدر شامل ہیں۔ ڈرامے کا پہلا منظر، ٹیزر اور ٹریلر لانچ کیا جاچکا ہے جس پر ہانیہ عامر اور فہد مصطفی کے مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی امید افزا لگ رہی ہے۔تاہم بعض ناظرین ڈرامے کی جھلک سے بالکل بھی متاثر نظر نہیں آئے اور ان کے مطابق مطابق اس ڈرامے میں پیش کرنے کے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کورین ڈراما ہیلر کی کاپی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ فہد مصطفی، ہانیہ عامر سے بڑے لگ رہے ہیں جبکہ چند مداحوں کو ہانیہ عامر کی اداکاری بھی پسند نہیں آئی۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر اس ڈرامے میں اپنی اداکاری سے ناراض ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی