پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنے گھر پہلے بچے کی ولادت کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے،دو روز قبل سوشل میڈیا پر افواہ سامنے آئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ حارث رئوف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،یہاں تک کہ صارفین نے ایک نومولود بچے کی تصویر کو حارث رئوف کا بیٹا قرار دے دیا تھا جس کی اب کرکٹر نے سختی سے تردید کی ہے،اس تصویر کو ایکس صارف احتشام صدیق سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ پیجز نے شیئر کیا تھا،25جولائی کی شب حارث رئوف نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا 'میرے بچے سے متعلق پیدائش کی خبریں جھوٹی ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں،کرکٹر نے مزید لکھا 'میری ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی معلومات جو کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکائونٹ پر نظر آئے، وہ افواہ کے سوا کچھ نہیں ہوگی،واضح رہے کہ حارث رئوف کا اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022میں نکاح ہوا تھا جب کہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023میں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی