پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے چار ڈیپارٹمنٹس کی پی ایف ایف کانگریس کی رکنیت بحال کر دی۔ پی ایف ایف کی ڈسلپنری کمیٹی کے مطابق 19 نومبر کو منعقدہ کانگریس کے آخری اجلاس میں شرکت سے انکار کرنے والے چار محکموں ایر فورس، پولیس، ریلوے اور بحریہ کے ووٹنگ راٹس ان محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی اپیل کے کا جائزہ لینے کے بعد بحال کئے گئے ۔ تمام چار محکموں کو کانگریس کا حصہ بننے اور اس ماہ کے آخر میں یا اگلے مہینے کے شروع میں ہونے والے پی ایف ایف انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی