اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنافیشن بن چکا ہے،ہر انسان کی اپنی زندگی ہے وہ اسے جیسے چاہے گزارے اورہر کوئی اپنی عمل کا خودجوابدہ ہے۔ ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو کسی دوسرے کی زندگی کے پردے میں پڑے رازوں کا سراغ لگانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ متیرا نے کہا کہ ہمارے ہاں اصل میں لوگوں کے پاس کچھ کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے وہ دوسروں کے خلاف سازش کرنے اوران کے معاملات کوجاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو اخلاقی طو رپر انتہائی گری ہوئی حرکت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی