اداکار فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے آنے کے وقت اداکار کے بیٹے کی طرف سے والد کو خوش آمدید کہنے اور ان کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کو تنقید کا سامنا ہے۔فیروز خان نے یکم جون کو دعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی، ابتدائی طور پر ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی۔فیروز خان کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کے بعد دلہن کو گھر لانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے کم سن بیٹے سلطان ان کے اور ان کی دلہن کے لیے گھر کا دروازہ کھولتے ہیں جس پر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔بعض صارفین نے فیروز خان کو دلہن اور دلہا کا کمرہ دکھانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکار کو ذہنی صحت کے علاج کی ضرورت ہے۔صارفین نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹ کیے کہ اداکار اب بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کردیں، بچے پالنا اداکار کے بس کی بات نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی