i کھیل

دورہ زمبابوے کیلئے بھارت کے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہتازترین

June 20, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد دورہ زمبابوے کے لیے بھارت کے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی میں کھیلے جانے والی 5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے انڈین ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور رِشبھ پنت شامل نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا ، رتو راج گائیکواڈ یا سنجو سیمسن کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جولائی میں زمبابوے کا دورہ کرے گی، 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6جولائی سے 14تک کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی