i کھیل

دورہ آسٹریلیا میں شامل 7 کھلاڑی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپتازترین

August 07, 2024

رواں برس جنوری میں دورہ آسٹریلیا دوران ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم کے 7 کھلاڑی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل اوپنر امام الحق، آل رانڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولر حسن علی (انجری)، محمد وسیم جونئیر، اسپنر محمد نواز، ساجد خان اور نعمان علی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔ دوسری جانب نوجوان محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی