معروف اداکارہ زویا ناصر نے بھارت میں جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بے جا اسراف دیکھ کر پھٹ پریں۔ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز رواں برس کے اوائل میں ہی ہوگیا تھا شادی کی لمبی چوڑی فہرست نے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کو بولنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ دولت دکھانے کا ایسا بے ہودہ طریقہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔زویا ناصر نے کہا کہ ہاں آپ نے بہت محنت سے پیسہ کمایا ہے اور آپ اپنی خوشیوں میں پیسہ لگا کر دنیا کو دکھانا بھی چاہتے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ صرف بیٹے کی خوشیاں منانے تک محدود نہیں ہے بلکہ کوئی ہی کہانی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی