ضلع سیالکوٹ نے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19پی سی بی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ چیمپین 6میچز کھیل کر ناقابل شکست رہے، مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز محمد حسنین نے حاصل کیا۔مین آف دی میچ غلام مصطفی قرار پائے،بہترین فاسٹ بائولر حسن سجاد، محمد سبحان،سپنر شاہد علی قرار پائے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایم بی سپورٹس کی طرف سے کٹ بیگ، شوز اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی طرف سے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔ سابقہ ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ ملک زوالفقار اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی