بالی ووڈ اداکار جوڑی رنویر اور دیپیکا اپنے آنے والے بچے کے لیے خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں، دونوں نے اپنے لیے ایک فلیٹ بھی خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر تمام چیزیں منصوبے کے تحت ہوئیں تو دیپیکا اور رنویر کے بچے کی آمد 28 ستمبر کو ہوگی۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اپنے بچے کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں جنم دیں گی۔اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون کے بچے کی پیدائش بھارت کے بجائے لندن میں ہوگی لیکن فی الحال حالیہ تفصیلات کے مطابق دونوں کا بچہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوگا۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں نے رواں برس فروری میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی