اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اداکار فواد خان کی میگا ہٹ فلم بھارتی شائقین کے لیے 20 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے دیگر مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان دشمن انتہاپسند پاکستانی فلمدی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی