i کھیل

چپ کرکے کھیلو! رضوان اور کلاسن میں تلخ جملوں کا تبادلہتازترین

December 20, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔گزشتہ روز کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ حارث رئوف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو بانسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچا کروایا۔ ہینرچ کلاسن نے 74 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کا شکار بنے اور ٹیم کو جیت دلوانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی