بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے حالات کھیلوں اور بھارت کیلیے سازگار نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں بھارتی وزیر کھیل نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست سے جوڑتے ہوئے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا مقصد کھلاڑیوں کی حفاظت قرار دیا اور کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں پر قابو نہیں کرتا ہندوستانی ٹیم دورہ نہیں کرے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی