بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں اور 15 میچز پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی، ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی