چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ شاہین تمام شعبوں میں فلاپ ہوگئے بھارت کی جیت کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل تک سفر بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کرسکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی