چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لاچیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سئنیر کھلاڑیوں نینیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے "بریک" لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے، کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے، ناقص کارکرد گی کی وجہ سے بورڈ کے اعلی عہدیدار کھلاڑیوں سے سخت ناخوش، ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی