آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کیکپتان شرکت کریں گے،تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سیمتعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔ذرائع کیمطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھااس سے قبل آئی سی سی وفد نے لاہور،کراچی اور راولپنڈی کا دورہ کیا تھا،خیال رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہورہی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی