i کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گیتازترین

February 22, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں آج (اتوار کو) دبئی میں مدمقابل ہونگی ۔ گرین شرٹس بھارتی سورمائوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے جبکہ پاکستان کو ایونٹ میں رہنے کیلئے ناقابل شکست رہنا ہوگا۔ انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ امام الحق نے ٹیم کو جوائن کرلیا اور ٹیم کے ساتھ بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔کراچی سمیت سندھ بھر میں شائقین کے لئے بڑی سکرین لگائی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی