i کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی ، فاتح ٹیم انڈیا کی وطن واپسی پر بس پریڈ نہیں ہوگیتازترین

March 11, 2025

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی ہورہی ہے۔کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پیر کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی تیاریوں کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ بھارت کی ڈومیسٹک لیگ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا، جس میں 10 فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔اس دوران ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں پیر کو ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی استقبالیہ تقریب منعقد نہیں کی جا سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی طرح بھارتی بورڈ نے بس پریڈ شیڈولڈ نہیں کی ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما ممبئی پہنچے ، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دبئی سے دہلی آئے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے وطن واپس پہنچی تھی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے جلد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا ہے ، لاجسٹک کے لحاظ سے ممکن نہیں ہوا، فاتح بھارتی ٹیم کے کچھ اراکین چھٹیوں کے لیے دبئی رک گئے ہیں۔بھارتی بورڈ کے کوئی تقریب یا پریڈ نہ رکھنے کی وجہ سے کھلاڑی الگ الگ واپس آ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی