i کھیل

چیمپئنز ٹرافی اس جینئس کو دے دینی چاہیئے جس نے فخر زمان کو نمبر 4 پر بھیجا، محمد حفیظ ٹیم مینجمنٹ پر برہمتازترین

February 20, 2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو زخمی ہونے کے باوجود نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے کے لیے بھیجنے پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس جینئس کو دے دینی چاہیئے جس نے فخر زمان کو نمبر 4 پر بھیجا۔ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ 'جب فخر زخمی تھے اور بھاگ نہیں سکتے تھے تو آپ انہیں نمبر 4 پر کیسے بھیج سکتے تھے جب اسٹرائیک روٹیشن اہم تھی؟، سٹرائیک روٹیشن کی کمی نے بابر اعظم پر بھی اضافی دبا ڈالا۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ اس وقت آپ سلمان آغا ، طیب طاہر اور خوشدل شاہ کو بیٹنگ کے لیے بھیجتے اور اس کے بعد اگر آپ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے تو فخر کو بھیج سکتے تھے۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ پہلے کوئی چانس تھا کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں آگے جاکر کسی میچ کے لیے فٹ ہوسکتے مگر اب تو وہ مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی