چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان اصول موقف پر ڈٹ گیا۔چیمپئنز ٹرافی2025 کے معاملے پر بھارت بے جا ضد اور پاکستان سخت اصولی موقف پر قائم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے پاکستان کو منانے کے لئے رابطے شروع کردئیے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا جواب دینے سے پہلے منانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر مناناچاہتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ شفٹ کرنے اور ہائبرڈ ماڈل کے لئے مکمل منع کر چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی